نئی دہلی، 9/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کی خود مختاری میں مداخلت کرنے کے الزامات پر کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں آر بی آئی کوگھسیٹنا غیر منصفانہ ہے۔وزیر اعظم مودی نے راجیہ سبھا کی بدھ کی کارروائی کا ویڈیو ٹوئٹ کرکے جمعرات کو اپوزیشن کو جواب دیا۔مودی نے دعوی کیا کہ حکومت نے آر بی آئی کے ہاتھوں کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر بی آئی پر حملہ افسوس ناک ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سیاسی حساب چکانے کے لیے اداروں کے تقدس پر سوال کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟مودی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان نے لوگوں کی سوچ کو تبدیل کر دیا ہے،لوگوں نے دل و جان سے اس مشن کوآشیرواد دیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ دیہی ہندوستان میں صفائی وستھرائی کی کوریج میں اضافہ ہوا ہے۔